Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے: فاروق ستار

Web Desk by Web Desk
اپریل 4, 2025
in پاکستان
0
بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے: فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے بجلی بلوں کو کم کرنے میں ان کی جماعت کا بڑا کردار ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا، فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں، ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی آئے گی، کل تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے شکریہ کے فون آئے، کسی کا بل 10 ہزار آ رہا ہے تو اب 8500 آئے گا۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا امید ہے اگلے بجٹ میں شرح سود 12 سے کم ہو کر 9 فیصد تک آئے گی، لوگوں کو آسان قرضے مل سکیں گے، یہ ایک سال کے عرصے میں ایک نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اس کا اثر نچلی سطح فوری طور پر نہیں آئے گا۔فاروق ستار کا کہنا تھا بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی، عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہو گا، اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔

Previous Post

کیا دنیا سے اسمارٹ فون کا خاتمہ ہورہا ہے؟

Next Post

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Next Post
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم