Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس کیوں چلے گئے؟

Web Desk by Web Desk
اپریل 4, 2025
in بین الاقوامی, کھیل
0
جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس کیوں چلے گئے؟

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا اچانک انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے کاگیسو رباڈا 2 میچز کھیلنے کے بعد اچانک جنوبی افریقا چلے گئے۔جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا کو گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں 10 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے جمعرات کو رباڈا کے آئی پی ایل چھوڑکر وطن واپسی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات ٹائٹنز نے ایک بیان میں کہا کہ رباڈا آئی پی ایل کے جاری سیزن سے ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس جنوبی افریقا چلے گئے ہیں۔ وہ گجرات ٹائٹنز کے پہلے 2 میچز میں شامل تھے، لیکن اب وہ ایک اہم ذاتی معاملے کو حل کرنے کے لیے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔فرنچائز نے رباڈا کی اچانک روانگی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی ان کی ممکنہ واپسی کے بارے میں کوئی اطلاع دی۔رباڈا نے آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنز کی طرف سے اپنا ڈیبیو میچ پنجاب کنگز کے خلاف کھیلا، جس میں انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف42 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ رباڈا نے 2017 میں آئی پی ایل ڈیبیو کیا۔ وہ دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز کے لیے کھیل چکے ہیں۔رباڈا آئی پی ایل کے 82 میچز میں 119 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Previous Post

آئی ایم ایف سربراہ نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

Next Post

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی

Next Post
نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم