Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

Web Desk by Web Desk
اپریل 4, 2025
in پاکستان
0
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کے مابین اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے پارٹی کے اندر دیگر قائدین کے بھی اختلافات چل رہے ہیں، سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔ تیمور جھگڑا نے انٹرنل احتساب کمیٹی پر خلاف اپنا تحریری ردعمل سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے درمیان سخت اختلافات چل رہے ہیں، اعظم سواتی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر غیرقانونی اقدامات کے الزامات عائد کیے۔

عاطف خان اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا راضی نامہ بھی ممکن نہ ہوسکا، مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کو بھی کابینہ سے ہٹانے پرکئی پارٹی رہنما سرگرم ہے۔ بیرسٹرسیف پر پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے کا الزام ہے۔ اسد قیصربھی علی امین گنڈاپور سے نالاں ہیں۔ اسد قیصرکا شکوہ ہے کہ سیاسی شخصیات سےبات چیت میں علی امین نےنظرانداز کیا۔ جنید اکبرنے بھی پارٹی کی صوبائی کابینہ سے علی امین کے قریبی ساتھیوں کوہٹایا۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عدیل اقبال نے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت میں اس وقت کچھ اختلافات ہیں تاہم یہ وقتی اختلافات ہیں،جلد دور کردیے جائیں گے۔

Previous Post

کراچی کے بعد لاہور میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی

Next Post

بجلی کی قیمتوں میں کمی عارضی ہے یا مستقل؟ پاور ڈویژن حکام نے بتادیا

Next Post
بجلی کی قیمتوں میں کمی عارضی ہے یا مستقل؟ پاور ڈویژن حکام نے بتادیا

بجلی کی قیمتوں میں کمی عارضی ہے یا مستقل؟ پاور ڈویژن حکام نے بتادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم