Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غیرملکیوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ، سیکڑوں افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 4, 2025
in پاکستان
0
غیرملکیوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ، سیکڑوں افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری کی مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ سیٹیزن کارڈ ہولڈرز سمیت غیرقانونی افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔ 3 روز کے دوران طورخم سرحد سے ایک سو چالیس شہریوں کو ان کے وطن روانہ کیا گیا۔

افغانستان واپس بھیجے گئے افراد میں 127 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر تھے،حراست میں لئےگئے 13 افغان باشندوں کے پاس کوئی کاغذات نہیں تھے، افغانستان واپس بھیجے گئے تمام افراد کی دو مقامات پر رجسٹریشن کی گئی۔افغان باشندوں کو جن شہروں سے حراست میں لیا گیا، ابتدائی رجسٹریشن وہیں ہوئی جبکہ افغانستان روانگی سے قبل تمام افراد کی طورخم بارڈر پر بھی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔

افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کواکتیس مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی مہلت دی گئی تھی، یکم اپریل سے ملک میں موجود افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز غیرقانونی قرار پائے۔خیبرپختونخوا سے بھی افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک صوبے سے مجموعی طور پر 193 اے سی سی ہولڈرزافغانستان واپس جاچکے۔ ستمبر2023سےاب تک مجموعی طور پر4لاکھ 70ہزار 722 تارکین وطن کوطورخم سےافغانستان بھیجا گیا۔پنجاب میں رہائش پذیر افغان باشندوں کی تعداد ننانوے ہزارسے تجاوز کرگئی ۔ افغان باشندوں کے انخلاء سے قبل حتمی تعداد کا تعین کرلیا گیا۔ اسپیشل برانچ نے میپنگ مکمل کرکے رپورٹ حکومت کو بھجوا دی۔اسپیشل برانچ کی میپنگ کے بعد مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں افغان باشندوں کی تعداد 99 ہزار 800 ہوچکی جبکہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 35 ہزار 235ہے۔

Previous Post

رمضان ریلیف پیکیج کے ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنانے کی ہدایت

Next Post

صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج

Next Post
صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج

صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم