Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا وائٹ واش

Web Desk by Web Desk
اپریل 5, 2025
in کھیل
0
پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا وائٹ واش

ماؤنٹ مونگانوئی:نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا گیا، میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آؤٹ فیلڈ گیلا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، ٹاس میں تاخیر ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز بنائے، کپتان بریسویل نے 40 بالز پر 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی، نائیک کیلے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، رائس ماریو نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 43 اور ہنری نکولس 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹم سائفرٹ نے 26 رنز بنائے، محمد عباس 11 اور مچل ہے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی پہلی وکٹ 73 رنز پر گر گئی، عبداللہ شفیق 33 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق چہرے پر گیند لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ان کی جگہ بیٹنگ کرنے والے عثمان خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔بابراعظم نے 58 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی، سلمان آغا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، کپتان محمد رضوان 37 ، طیب طاہر 33، نسیم شاہ 17، فہیم اشرف 3، سفیان مقیم 2 جبکہ محمد وسیم بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5، جیکب ڈفی 2 جبکہ محمد عباس اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Previous Post

پاکستان 4 سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

Next Post

کوٹری سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار

Next Post
کوٹری سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار

کوٹری سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم