Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جدید زرعی ترقی کا نیا دور شروع

Web Desk by Web Desk
اپریل 6, 2025
in پاکستان, تجارت
0

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے جدید زرعی ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاک چین تعاون کے ذریعے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین اور پاکستان کے درمیان کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اہم تعاون کا آغاز ہوگیا۔چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ( آئی سی آر) اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ اور آئی سی آر کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے کپاس کی جینیاتی اصلاح پر کام کریں گے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کا مشترکہ کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی کا قیام، زرعی شعبہ میں انقلابی قدم ہے۔ آئی سی آر اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز فراہم کرنے سے پاکستان کے زرعی شعبے بالخصوص کپاس کی پیداوار میں بہتری متوقع، اقتصادی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چین کے ساتھ کاٹن ٹیکنالوجی کے فروغ میں دلچسپی، زرعی شعبے کے لیے فائدہ مند ہے۔ پاکستان اور چین کی مشترکہ تحقیق سے کپاس کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کپاس کی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا، پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز کے ذریعے معاونت قابل تحسین ہے۔

Previous Post

مجموعی قومی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 7.67 فیصد اضافہ

Next Post

لاہور شہر میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔

Next Post
لاہور شہر میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔

لاہور شہر میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم