Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

راولپنڈی پولیس کے دو اہلکار ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے، اسلام آباد میں مقدمہ درج

Web Desk by Web Desk
اپریل 7, 2025
in پاکستان
0
راولپنڈی پولیس کے دو اہلکار ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے، اسلام آباد میں مقدمہ درج

راولپنڈی پولیس کے 2 اہلکار شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے میں ملوث نکلے، تھانہ سنگجانی پولیس اسلام آباد نے اہلکاروں سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق نادیہ نامی خاتون نے کوہاٹ کے شہری مزائن کو دوستی کا جھانسہ دے کر ملنے کیلئے اسلام آباد بلایا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ اپنے دوست سید ملوک کے ہمراہ 29 مارچ کی رات اسلام آباد پہنچا۔متن کے مطابق سرائے خربوزہ اسٹاپ پر نادیہ سے ملاقات کے وقت پنجاب پولیس کے اہلکار بھی آگئے۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں زاہد عثمان، آفاق طارق اور ان کے ساتھی نے اسلحہ تان کر لوٹ مار کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مدعی سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے بعد ایک کروڑ روپے تاوان مانگا، تاوان کی رقم منگوانے کیلئے ملزمان جی ٹی روڈ پر گاڑی میں گھماتے رہے۔مدعی مقدمہ کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ سنگجانی پولیس کے ناکے کی وجہ سے ملزمان انہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، اسلام پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Previous Post

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار روک دیا گیا

Next Post

کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکا کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

Next Post
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکا کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکا کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم