Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مرتضیٰ وہاب ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے میئر کراچی بنے، ڈاکٹر فاروق ستار

Web Desk by Web Desk
اپریل 7, 2025
in کالم
0
مرتضیٰ وہاب ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے میئر کراچی بنے، ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

کہتے ہیں گورنر کو کام کرنے دو، سب جانتے ہیں سرجانی پر قبضہ کس پارٹی نے کیا ہوا ہے؟، کراچی کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہو، قبضے کرتے ہو، ایک لفظ نہیں کہا، ڈمپر مافیا، ٹینکر مافیا کی دہشتگردی کیخلاف تم نے، کیا کوئی گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے؟، مرتضیٰ وہاب ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے میئر کراچی بنے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی اور پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

کہا کہ مرتضیٰ وہاب بتائیں، کیا ڈمپر مافیا کے ساتھ کوئی گٹھ جوڑ ہے؟، کراچی کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہو، قبضے کرتے ہو، ڈمپر مافیا، ٹینکر مافیا کی دہشتگردی کیخلاف تم نے ایک لفظ نہیں کہا، کیا دہشتگردی کیخلاف شہید ہونے والوں کو معاوضہ نہیں ملتا؟ کیا ہم بھی سوال کریں؟۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے میئر کراچی بنے، دو سال سے اوپر ہوگئے تمہیں کراچی کی سیٹ پر زبردستی قبضہ کیے ہوئے، ذرا اپنا نامہ اعمال بھی عوام کے سامنے رکھو، حساب دو، تمہاری صوبائی حکومت نے کیا کیا؟، کے فور 14 سال تمہارے پاس تھا، اگر سراہنے کی اخلاقی جرأت نہیں تو کم سے کم کامران بھائی کو اپنا کام کرنے دو۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں چند لوگوں نے چائنہ کٹنگ کی، پیپلز پارٹی آج چائنہ نہیں رشین اور امریکن کٹنگ کر رہی ہے، پیپلزپارٹی والے تو اب رہائشی علاقوں کو کمرشلائز کررہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے فی یونٹ کی کمی ایم کیو ایم پاکستان نے وفاق سے کروائی، اگلے برس 26 کروڑ گیلن اضافی پانی کراچی والوں کو دلوانے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے پاس 14 برس تک کے 4 رہا اور کوئی کام نہیں ہوا۔

ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا ہے کہ فوزیہ وہاب لیجنڈ رہی ہیں پر ان کے بیٹے میں قابلیت نہیں، میئر اپنا کام کرو سوشل میڈیا پر عوام کو گمراہ نا کرو، ہم ابھی پیپلزپارٹی کی فنانشل کرپشن کی طرف نہیں آئے، شہر میں کام نہیں ہوئے اور موٹی موٹی فائلیں بن چکی ہیں، سندھ حکومت ڈمپر متاثرین کو فوری طور پر ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کرے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو شرم آنی چاہیے، پیپلزپارٹی کے ترجمان دھول جھونک کر انتشار کی سیاست کررہے ہیں، ایک سال میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، پیپلز پارٹی والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی خیر منائیں، پیپلز پارٹی والے مفت جدید آئی ٹی کورس تو شروع کروا کر دکھادیں؟، مختلف صورتوں میں 200 ارب روپے ٹیکسز کراچی والے سرکار کو دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈمپر مافیا کے ہاتھوں 150 سے زائد لوگ جنوری سے مارچ تک شہید ہوئے ہیں، فادر آف سٹی کا ڈمپر مافیا کیخلاف ایک بھی بیان نہیں آیا، بے گناہ جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ سندھ کا احتساب ہونا چاہیے، گورنر سندھ نے پلاٹس اور رقوم دیکر لواحقین کے دکھوں کا کچھ تو مداوا کیا، وزیراعلیٰ سندھ سے جوابدہی ہونی چاہیے۔

Previous Post

کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکا کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

Next Post

جعلی کال سینٹر سے متعلق کیس میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور

Next Post
جعلی کال سینٹر سے متعلق کیس میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور

جعلی کال سینٹر سے متعلق کیس میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم