Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل

Web Desk by Web Desk
اپریل 7, 2025
in پاکستان
0
دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ میں عید کی چھٹیوں کے بعد فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے وزارت دفاع اور دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل دوبارہ شروع کر دیئے۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا قانون بنانے والوں نے طے کرنا ہے کہ کسی جرم کا ٹرائل کہاں ہوگا۔ آرمی ایکٹ کے تحت آرمڈ فورسز خود بھی سویلین کی گرفتاری کر سکتی ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ گرفتاری سے قبل ایف آئی آر کا ہونا ضروری ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی بولے کسی کو گرفتار کریں گے تو متعلقہ مجسٹریٹ کے پاس پیش بھی کرنا ہوتا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا آرمی ایکٹ کی شق ٹو ڈی کے تحت ملزم تب ہی بنتا ہے جب فرد جرم عائد ہو۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا آئین پاکستان نے بذات خود کورٹ مارشل کیلئے "یونیک” اختیار سماعت دے رکھا ہے۔فوجی عدالتیں آئین کے آرٹیکل ایک سو پچھتر کے زمرے میں نہیں آتیں۔

اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں پھر یہ بتا دیں؟ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہے یا نہیں۔ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں۔ عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

Previous Post

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

Next Post

عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا شکار

Next Post
عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا شکار

عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم