Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب سمیت کسی بھی صوبے کو سندھ کا پانی نہیں جانے دیں گے: اسحاق ڈار

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in پاکستان
0
پنجاب سمیت کسی بھی صوبے کو سندھ کا پانی نہیں جانے دیں گے: اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا حق نہیں مارا جائے گا ، پنجاب سمیت کسی بھی صوبے کو سندھ کا پانی نہیں جانے دیں گے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں کینال کا منصوبہ ایکنک میں آیا، سندھ نے اعتراض کیا، ہم نے اس ایجنڈے کو موخر کر دیا تھا، گزشتہ ہفتے بھی ایکنک کا اجلاس ہوا، ایک بار پھر یہ معاملہ موخر کیا۔اگر پنجاب کوئی چیز بنانا چاہتا ہے تو وہ اپنے پانی سے بنائے، یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں رکے گا، ٹیلی میٹری سسٹم کی منظوری دی، ذمہ داران کو بھی بتا دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا دی جا رہی ہے، جن کی سیاست ختم ہو چکی تھی وہ اب کھڑے ہو گئے ہیں، ہم سب مل کر جو بھی جائز مسئلہ ہے وہ حل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیں بہت عزیز ہے، ہمارے پارٹنر ہیں جب کہ وزیر اعظم نے سیاسی مشاورت کی ذمہ داری ہماری لگائی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے معاملات پر پیش رفت ہو چکی ہے دو چار ایشوز رہ گئے ہیں، ترقیاتی معاملات پر بات ہو رہی ہے، کینال کا مسئلہ ایکنک میں آیا تھا، وزیراعظم کی عدم موجودگی میں مجھے صدارت کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یقین دلاتا ہوں سندھ کے پانی کا حق نہیں مارا جائے گا، ہم شانہ بشانہ چلیں گے، پنجاب سمیت کسی صوبے کو سندھ کا پانی نہیں جانے دیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل کا ایوان میں اظہار خیال

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ میں احتجاج ہو رہا ہے، یہ سیاسی نہیں تکنیکی ایشو ہے،سیاست نہیں ہونی چاہیے، جسے 4 لوگ پوچھتے نہیں وہ بھی آج احتجاج کر رہے ہوتے ہیں، جوکل تک فیڈریشن کے خلاف تھے آج اس معاملے پر باہر نکل آئے ہیں، 2024سے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہے،ایکنک میں ہے، سنی اتحاد یا پی ٹی آئی جو بھی ہے،اس معاملے پر ساتھ دینا تودور ،بیٹھی تک نہیں، میرے حلقے کا سمندر کا کھار اپانی لے لیں دوچار گلاس میٹھے پانی کے دے دیں۔

شازیہ مری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

شازیہ مری نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، پانی کے ساتھ امن کا مسئلہ ہے، سیاست برا لفظ نہیں مگر پانی پر سیاست نہیں ہو رہی،یہ تکنیکی مسئلہ ہے، ڈاؤن اسٹریم کوٹری میں لاکھوں ایکڑ زمین ختم ہو چکی ہے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ڈاؤن اسٹریم پانی کا ضائع نہیں ضرورت ہے، ارسا اس وجہ سے بنائی گئی تھی کہ پانی کی تقسیم کا معاملہ حل ہو سکے، ارسا نے اپنے مانیٹرنگ والے کام کو چھوڑ کر باقی سب کام کئے ، ارسا نے صرف اور صرف جھوٹے سرٹیفیکیٹس جاری کئے ہیں، صرف یہ بتائیں 6 نہروں کے منصوبے کے لیے پانی کہاں سے لائیں گے؟ کالا باغ ڈیم پر تین صوبے قراردادیں منظور کر چکے ہیں۔

Previous Post

انگلینڈ نے 26 سالہ نوجوان کرکٹر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا

Next Post

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا اسلام آباد میں کا آغاز ہوگیا

Next Post

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا اسلام آباد میں کا آغاز ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم