Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، جنگ بندی بہت ضروری ہے:حماس رہنما

Web Desk by Web Desk
اپریل 9, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، جنگ بندی بہت ضروری ہے:حماس رہنما

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، اس لیے جنگ بندی بہت ضروری ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے کہا کہ یہ جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، اس لیے جنگ بندی تک پہنچنا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ثالثوں سے رابطہ اب بھی جاری ہے لیکن تاحال کوئی نئی تجاویز سامنے نہیں آئیں۔حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے مزید بتایا کہ حماس ایسے تمام اقدامات کے لیے تیار ہے جو جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے کا سبب بنیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک روز قبل کہا تھا کہ نئے مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد غزہ سے مزید یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہے۔نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک اور معاہدے پر کام کر رہے ہیں جس کی کامیابی کی امید ہے، اور ہم تمام یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے پُرعزم ہیں۔جس پر صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ ہم یرغمالیوں کو نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ایک اور جنگ بندی پر غور کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی سے ایک عارضی جنگ بندی 19 جنوری کو نافذ ہوئی تھی، جو 18 مارچ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے دوبارہ آغاز پر ختم ہوگئی۔اس جنگ بندی کے دوران 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہوئی، جن میں سے 8 کی موت ہو چکی تھی، اور اس کے بدلے میں تقریباً ایک ہزار 800 فلسطینی قیدی رہا کیے گئے۔

Previous Post

امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا

Next Post

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

Next Post
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم