Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ریکوڈک منصوبے سے 70 ارب امریکی ڈالر کا سرمایہ حاصل ہوگا،ریکوڈ ک مائننگ کمپنی

Web Desk by Web Desk
اپریل 9, 2025
in تجارت
0
ریکوڈک منصوبے سے 70 ارب امریکی ڈالر کا سرمایہ حاصل ہوگا،ریکوڈ ک مائننگ کمپنی

ریکوڈک مائننگ کمپنی نمائندے رسل ہاورڈ کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے 70 ارب امریکی ڈالر کاسرمایہ حاصل ہوگا۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوسرے روز شرکاء سے خظاب میں ریکوڈ ک مائننگ کمپنی کے نمائندے رسل ہورڈ نے کہا ریکوڈک میں 5 ارب 90 کروڑ ٹن کے معدنی ذخائرموجود ہیں۔رسل ہاورڈ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک میں ایک کروڑ 30 لاکھ ٹن تانبا، ایک کروڑ 70 لاکھ اونس سونا حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے کی متوقع کان کنی کی مدت 37 سال ہے۔ 2028 میں منصوبے سے سونے، تانبے کی پیداوار شروع ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان منرلز انویسمنٹ فورم سے او جی ڈی سی ایل کے سی ای او احمد حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نا صرف معدنی وسائل سے مالامال ہے بلکہ سرمایہ کاری کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔ واضح وژن پُراعتماد ارادے اور باہمی تعاون سے مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں ۔احمد حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذمہ دار، پائیدار اور جامع کان کنی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اپنے بین الاقوامی مہمانوں کو صرف سرمایہ کاروں کے طور پر ہی نہیں بلکہ ترقی کے شراکت داروں کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کان کنی کیلئےشفاف ، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں گے۔قبل ازیں پاکستانی حکام کی جانب سے دنیا بھر کے مندوبین کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی گئی۔ افریقا، چین، سعودی عرب، روس اور دیگر ممالک کے مندوبین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔

Previous Post

این ایف سی کے 256 ارب روپے لے کر رہیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Next Post

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا عوامی شکایات کےبروقت ازالہ اورکارکردگی کے جائزہ کے حوالے سےضلع لیہ کا خصوصی دورہ

Next Post
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا عوامی شکایات کےبروقت ازالہ اورکارکردگی کے جائزہ کے حوالے سےضلع لیہ کا خصوصی دورہ

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا عوامی شکایات کےبروقت ازالہ اورکارکردگی کے جائزہ کے حوالے سےضلع لیہ کا خصوصی دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم