Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا عوامی شکایات کےبروقت ازالہ اورکارکردگی کے جائزہ کے حوالے سےضلع لیہ کا خصوصی دورہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 9, 2025
in لیہ
0
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا عوامی شکایات کےبروقت ازالہ اورکارکردگی کے جائزہ کے حوالے سےضلع لیہ کا خصوصی دورہ

ڈیرہ غازیخان/لیہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا عوامی شکایات کےبروقت ازالہ اورکارکردگی کے جائزہ کے حوالے سےضلع لیہ کا خصوصی دورہ، جمن شاہ اور ایونٹ مارکی سٹی لیہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکےشہریوں کے مسائل کی سماعت۔

سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن سٹی صدر لیہ اور کوٹ سلطان کے وزٹ، زیرتفتیش مقدمات، مجرمان کی گرفتاری اورپینڈنگ درخواستوں کا خصوصی جائزہ۔

یونیورسٹی آف لیہ میں طلباء و طالبات کے ہمراہ خصوصی سیمینار میں شرکت۔ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت امن کمیٹی ممبران، انجمن تاجران، وکلاء نمائندگان سے خصوصی میٹنگز کا انعقاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں نو تزئین شدہ کمیٹی روم اور ڈی پی او آفس کا افتتاح، ترقیاب ھیڈ کنسٹیبلان کو ترقی کے رینک لگائے اور خصوصی طور پر اردل روم کا انعقاد کر کے اپیلوں کی سماعت کی

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع لیہ کا خصوصی دورہ کیا۔ آر پی او نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سماعت کےلیے ڈی پی اومحمد علی وسیم اور اے ایس پی علی احمد کے ہمراہ جمن شاہ علاقہ تھانہ کوٹ سلطان اور ایونٹ مارکی علاقہ تھانہ سٹی لیہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، کھلی کچہریوں میں انجمن تاجران، گڈز ٹرانسپورٹ، سول سوسائٹی ممبران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او نے شہریوں کے مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ آرپی او کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کے سلسلہ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ دو ردراز کےعلاقوں کےوہ شہری جو دفاتر تک نہیں آ سکتے ان کے پاس جا کر مسائل کو حل کیا جائے۔


عوامی شکایات کے حل میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔کھلی کچہریوں کے اختتام پر آر پی او نےمیڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کی اور انکے سوالات کے جوابات دئیے۔ آر پی او نے ضلع لیہ دورہ کے دوران سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن سٹی لیہ، تھانہ صدر اور کوٹ سلطان کے وزٹ کیے۔ آر پی او نے تھانہ جات میں سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کی ایس او پی پر عمل درآمد، آن لائن و مینول ریکارڈ کی تکمیل، زیرتفتیش مقدمات،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ، پینڈنگ درخواستوں، فرنٹ ڈیسک، حوالات، بیرکس، مال خانہ ،اسلحہ خانہ اورتھانہ جات کی عمارتوں کا خصوصی جائزہ لیا۔

آر پی او نے تھانہ جات میں موجود شہریوں سے مسائل دریافت کیےاور حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو بھی کی۔اس موقع پر آر پی او نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کی ایس او پی پر عمل درآمدکرنے، بمطابق ٹائم لائن ایف آئی آر کے اندراج ،تھانہ میں شہریوں کی بروقت دادرسی اور سروس ڈیلوری کےمعیار میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ڈی پی او لیہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لیہ کا خصوصی دورہ کیا۔ یونیورسٹی آڈیٹوریم میں طلباء و طالبات کے ہمراہ خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔

آر پی او نےخطاب کرتے ہوئے طلباء کو بتلایا کہ نوجوان معاشرے کی بہتری ،تعمیر وترقی اور جرائم کے خاتمے میں کس طرح اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آر پی او نے طلباء کوتعلیم کی روشنی سے اپنی زندگیاں منور کرنے اور ایک قانون پسند ،ذمہ دار اور مہذب شہری بننے کی تلقین کی، سیشن کے دوران طلباء و طالبات نے آر پی او اور ڈی پی او سے مختلف سوالات کیےاور معلومات کی فراہمی پر ان کاشکریہ ادا کیا۔

ار پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے لیہ دورہ کے دوران ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت امن کمیٹی ممبران، انجمن تاجران اور وکلاء نمائندگان سے خصوصی میٹنگ کیں۔ آر پی او نے امن کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری ،انتہا پسندی کے خاتمےاور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے امن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔

انجمن تاجران سے ملاقات میں آر پی او نے کاروباری برادری کے مسائل سنے اور انہیں مسائل حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وکلاء نمائندگان سے گفتگو کے دوران قانون کی بالادستی اور شہریوں کو بروقت اور شفاف انصاف کی فراہمی کے معاملات زیر بحث لائے گئے۔

آر پی او نے ڈی پی او لیہ کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں نو تزئین شدہ کمیٹی روم اور ڈی پی او أفس کا خصوصی افتتاح کیا اور شجر کاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پودا بھی لگایا

وزٹ کے دوران آر پی او نے اردل روم کا انعقاد کرکےلیہ میں تعینات ملازمین کی محکمانہ سزاؤں کے خلاف 44 اپیلوں کی سماعت کی، أر ہی او نے ڈی پی او کے ہمراہ لیہ پولیس کے ترقی پانے والے 10 ھیڈ کانسٹیبلان کو پرموشن بیجز لگائے اور ترقی پر مبارکباد دی

Previous Post

ریکوڈک منصوبے سے 70 ارب امریکی ڈالر کا سرمایہ حاصل ہوگا،ریکوڈ ک مائننگ کمپنی

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ضلع لیہ میں 439 مکان تعمیر

Next Post
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ضلع لیہ میں 439 مکان تعمیر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ضلع لیہ میں 439 مکان تعمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم