Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

این ایف سی کے 256 ارب روپے لے کر رہیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Web Desk by Web Desk
اپریل 9, 2025
in پاکستان
0
این ایف سی کے 256 ارب روپے لے کر رہیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں 256 ارب روپے ہمارا آئینی حق ہے جو نہیں دیا گیا۔ ہمارا حق نہیں دوگے تو چھین کر لیں گے۔

مردان میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اپناتن من دھن قربان کریں گے،پاکستان کومافیا سے آزاد کرائیں گے، کوئی پیچھے دھکیلےگا تو زور لگا کر آگے آئیں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ قرضوں پر چلنے والی قوم آزاد اور ترقی یافتہ نہیں بن سکتی، 13 ماہ میں 50 ارب روپے کا قرض اتارچکے۔ آئندہ بجٹ میں ارکان اسمبلی کو 50،50 کروڑ روپے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے مل کر محنت اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوناہے، صحت، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کیلئے بجٹ مختص کریں گے۔ آنےوالابجٹ ہمارےوژن کےمطابق ہوگا۔ بڑی اسکیمیں اے ڈی پی میں آئیں گی، ان علاقوں کوبھی آگےلائیں گے جو پیچھے رہ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کیلئے قربانی دے رہے ہیں، ہم نے پاکستان پرمافیا کے قبضے کے خلاف آواز اٹھائی، اس جنگ میں وقت اورقربانی لگے گی، اس جنگ کیلئے ہمیں اپناتن، من، دھن لگانا پڑے گا۔ ہماری نیت ٹھیک ہوگی تو کامیابی قریب ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں آئین اور انسانی حقوق کی بالادستی ہے، ہم نے کمیاں دیکھی ہم پیچھے ہٹ گئے تو شاید ہماری نسلیں کمیاں دیکھیں گی۔

Previous Post

اسلام آباد میں پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

Next Post

ریکوڈک منصوبے سے 70 ارب امریکی ڈالر کا سرمایہ حاصل ہوگا،ریکوڈ ک مائننگ کمپنی

Next Post
ریکوڈک منصوبے سے 70 ارب امریکی ڈالر کا سرمایہ حاصل ہوگا،ریکوڈ ک مائننگ کمپنی

ریکوڈک منصوبے سے 70 ارب امریکی ڈالر کا سرمایہ حاصل ہوگا،ریکوڈ ک مائننگ کمپنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم