Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلام آباد میں پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

Web Desk by Web Desk
اپریل 9, 2025
in پاکستان
0
اسلام آباد میں پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات میں ایکسپریس ہائی وے، فیض اباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو بند رہے گی۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا۔ایڈوائزری کے مطابق شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں، بلیو ایریا کی جانب سفر کےلئے ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، ریڈ زون آنے اور جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایونیو اور تھرڈ روڈ کا استعمال کرے۔

شہری سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کرے، ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے۔ مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی۔شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

Previous Post

خطے میں ہیومن ریسورس کےلیے پاکستان بہترین کردار ادا کرسکتا ہے،عبدالعلیم خان

Next Post

این ایف سی کے 256 ارب روپے لے کر رہیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Next Post
این ایف سی کے 256 ارب روپے لے کر رہیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

این ایف سی کے 256 ارب روپے لے کر رہیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم