Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خطے میں ہیومن ریسورس کےلیے پاکستان بہترین کردار ادا کرسکتا ہے،عبدالعلیم خان

Web Desk by Web Desk
اپریل 9, 2025
in پاکستان
0
خطے میں ہیومن ریسورس کےلیے پاکستان بہترین کردار ادا کرسکتا ہے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسد مجید خان نے ملاقات کی۔ پاکستان ٹرانسپورٹ کوریڈوراوریورو ایشین ٹرانسپورٹ لنک پر تبادلہ خیال کیا۔ عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ خطے میں ہیومن ریسورس اور ورک فورس کے لیے پاکستان بہترین کردار ادا کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان کی ملاقات میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ خطے کے ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ، تجارت، اور توانائی سمیت کئی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اسد مجید نے عبدالعلیم خان کو 2 جون کو ایران میں ہونے والے ای سی او وزارتی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ۔ ملاقات میں پاکستان ٹرانسپورٹ کوریڈور ریل اینڈ روڈ،یورو ایشین ٹرانسپورٹ لنک پر بھی بات چیت ۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد،تہران،استنبول روڈ ٹرانسپورٹ کوریڈور کی نشاندہی ہو چکی ہے ۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ای سی او ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کئے جا سکتے ہیں۔ وسط ایشیائی ریاستیں، ترکیہ اور پاکستان مشترکہ پلیٹ فارم پر کام کرسکتے ہیں۔ پاکستان خطے میں افرادی قوت کی تربیت اور دستیابی میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نےمواصلات، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور معدنیا ت کے شعبوں میں مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ای سی او سیکرٹری جنرل نے وفاقی وزیر کو تنظیم کے طریقہ کار، کارکردگی اور مستقبل کے اہداف سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر اسد مجید نے کہا کہ ای سی او یورپی یونین کی طرز پر 10 ممالک کے درمیان مشترکہ مارکیٹ بنانے کی خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر نے ڈاکٹر اسد مجید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

Previous Post

وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 9 لاکھ سے متجاوز

Next Post

اسلام آباد میں پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

Next Post
اسلام آباد میں پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

اسلام آباد میں پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم