Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کی ملاقات

Web Desk by Web Desk
اپریل 10, 2025
in پاکستان
0
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کی ملاقات

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک مائر نے کی، ملاقات پاکستان منزل انویسٹمنٹ فورم کے پس منظر میں ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی وفد نے اپنی نوعیت کے اس پہلے فورم کے انعقاد کو سراہا، امریکی وفد نے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک مائر نے پاکستان کے مسلسل بہتر ہوتے ہوئے سرمایہ کاری کے منظرنامے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں فریقین کو عالمی ترقیاتی امور اور پاکستان کے خطے میں سکیورٹی کے امور پر اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی میسر آیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں طرف سے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تعلقات کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق ہوا۔

Previous Post

فرانسیسی صدر کا فلسطین کو چند ماہ میں باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

Next Post

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

Next Post
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم