Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے پروگرام ترتیب دیا ہے: وزیر خزانہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 11, 2025
in پاکستان, تجارت
0
تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے پروگرام ترتیب دیا ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، ریلیف کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے اور ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے۔

کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی منظوری

انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہوگئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ ملک کر کام کر رہا ہے، بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے متعلقین کو بتا دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ہو سکتا ہے، جن تجاویز پر عمل درآمد نہ ہو سکا اسکی وجوہات متعلقہ شعبے کوبتا دی جائیں گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا، یکم جولائی کےبعدبجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، مقصد بجٹ پرعمل درآمدکیلئے زیادہ وقت دینا ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیےگئےتمام اہداف پورے لیے ہیں، پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں سےٹیکس وصولی بہتر ہوئی ہے، تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سےنہ جوڑا جائے، ٹیکس پالیسی شعبہ اس کیلنڈر سال میں وزارت خزانہ کے ماتحت کام شروع کر دے گا، ٹیکس دہندگان کے لیے ایسا فارم ترتیب دے رہے ہیں جو ہر فرد خود بھر سکے۔

Previous Post

آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن خان کا دورہ لیہ : کھلی کچہریاں، اصلاحاتی اقدامات اور عوامی خدمت کا عزم

Next Post

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کیسز واپس مختلف بینچز میں بھیجنے کا حکم

Next Post
چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کیسز واپس مختلف بینچز میں بھیجنے کا حکم

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کیسز واپس مختلف بینچز میں بھیجنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم