Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار

Web Desk by Web Desk
اپریل 11, 2025
in بین الاقوامی
0
بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا گیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچے۔بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے وزیراعظم شہباز شریف کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ ائیرپورٹ پر بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔وزیراعظم کے ہمراہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی تھے۔بعد ازاں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا گیا۔

وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے

عشائیے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔اس سے قبل وزیراعظم نے بیلا روس کے دارالحکومت منسک کے وکٹری اسکوائر کا دورہ بھی کیا،دوسری عالمی جنگ میں جاں بحق فوجیوں کی یادگار،وکٹری اسکوائر پر پھول رکھے۔

Previous Post

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کیسز واپس مختلف بینچز میں بھیجنے کا حکم

Next Post

سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ

Next Post
سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ

سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم