Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع

Web Desk by Web Desk
اپریل 11, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کیلئے شام میں ترکیے کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیے شامی حکومت سے رابطے میں ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیے کے 2 ادارے کر رہے ہیں۔البتہ ترکیے کے دونوں اداروں نے اس منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور امریکاغزہ کے لوگوں کو شام میں بسانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور امریکا غزہ کے شہریوں کو شام میں دوبارہ آباد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل خاموشی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلطسطینیوں کے حوالے سے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کی کوشش کر رہا ہے، جس کے تحت غزہ کے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو مستقل طور پر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق ایک ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس نے فلسطینیوں کو بسانے کے حوالے سے شام کی نئی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔تاہم شام کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا تھا کہ انہیں کسی بھی ایسے رابطے کا علم نہیں۔

Previous Post

سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ

Next Post

نیویارک: ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

Next Post
نیویارک: ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

نیویارک: ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم