Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری

Web Desk by Web Desk
اپریل 11, 2025
in پاکستان, ٹیکنالوجی
0
عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری

عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کا استعمال سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک جیسے ٹولز عدالتی استعداد کار بڑھا سکتے ہیں۔ دنیا کے کئی ججز نے تسلیم کیا ہے کہ وہ فیصلے لکھنے اور تحقیق کے لیے اے آئی کا استعمال کرتے ہیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ اے آئی کو ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری جیسے مراحل میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ اے آئی کو بطور مددگار ٹول استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن یہ جج کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اے آئی صرف ایک سمارٹ ریسرچ ٹول ہے جس سے قانونی تحقیق میں مدد مل سکتی ہے۔ عدالت نے اے آئی کے استعمال پر گائیڈ لائنز بنانے کی سفارش کر دی۔عدالت نے عدالتی اصلاحاتی کمیٹی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ اے آئی کے استعمال پر واضح گائیڈ لائنز تیار کی جائیں جن میں یہ طے ہو کہ عدالتی نظام میں اے آئی کا دائرہ کار کیا ہو گا اور اس کی حدود کہاں ہوں گی۔

Previous Post

پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی تقریب پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگی

Next Post

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا

Next Post
سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم