Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ضلع کچہری لاہور میں سہولت سینٹر اور انتظار گاہ کا افتتاح

Web Desk by Web Desk
اپریل 11, 2025
in پاکستان
0
ضلع کچہری لاہور میں سہولت سینٹر اور انتظار گاہ کا افتتاح

لاہور:سائلین اب کچہریوں میں زمین پر بیٹھ کر کیسز کا انتظار نہیں کریں گے، ضلع کچہری لاہور میں سہولت سینٹر اور انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک سائلین کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، بیٹھنے کی جگہ کم ہونے کے باعث سائلین کیسز کا انتظار زمین پر بیٹھ کر کرتے تھے جبکہ سہولت سینٹر نہ ہونے سے مقدمات کی نقول سمیت دیگر معاملات پر وکلا کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا تھا جس پر سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک نے فوری ایکشن لیا اور سینئرر سول جج شفقت عباس کو انتظار گاہ اور سہولت سینٹر بنوانے کا حکم دیا۔افتتاحی تقریب میں صدر لاہور بار مبشر رحمان چوہدری اور سیکرٹری لاہور بار نصیر احمد بھلہ نے شرکت کی، سہولت سینٹر اور سائلین انتظار گاہ کے افتتاح کے موقع پر لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول ججز اور سول ججز بھی موجود تھے۔

سائلین کو سہولت سینٹر ضلع کچہری لاہور میں ایف آئی آر کی نقول کی فراہمی ہو گی، اس سینٹر میں سائلین کیلئے ایم ایل سی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی سہولت بھی ہو گی، زیر التوا مقدمات میں آئندہ تاریخ سماعت کی فراہمی بھی ہو گی۔سہولت سینٹر میں سائلین کیلئے عدالتوں کی لوکیشن اور عدالتوں کے کام میں تفصیل میسر ہو گی، سائلین اور وکلا کیلئے جیل سے ملزمان سے وکالت نامہ سائن کرانے کی سہولت بھی ہو گی۔

Previous Post

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر تک ملتوی

Next Post

ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور عدالت طلب

Next Post
ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور عدالت طلب

ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور عدالت طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم