Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 12, 2025
in پاکستان, کھیل
0
پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی اننگز

لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 66 رنزکی اننگز کھیلی اور 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے، سکندر رضا نے 23 جبکہ حارث رؤف 10 اور محمد نعیم 8 رنز بناسکے۔شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2، 2 رنز بنائے جبکہ سیم بلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈویسا صفر پر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 59 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے ایک چھکا اور 7چوکے لگائے جبکہ سلمان آغا 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے شامل تھے۔لاہور قلندرز کی جانب سے آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Previous Post

امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی

Next Post

ایٹمی پروگرام تنازع: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

Next Post
ایٹمی پروگرام تنازع: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

ایٹمی پروگرام تنازع: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم