Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایچ بی ایل پی ایس ایل: کراچی کنگز نے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 12, 2025
in کھیل
0
ایچ بی ایل پی ایس ایل: کراچی کنگز نے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے 2 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ اور پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں، بین میکڈرموٹ کو بنگلا دیش کے لِٹن داس کی جگہ شامل کیا گیا ہے جنہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا مگر کراچی کنگز کے پہلے میچ سے قبل پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔میکڈرموٹ ایک جارح مزاج بیٹر ہیں جو اپنے تیز رفتار اسٹروک پلے اور مختلف پوزیشنز پر کھیلنے کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور دنیا بھر کی لیگز میں کھیل چکے ہیں جن میں بگ بیش لیگ (BBL) اور دی ہنڈریڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے جزوی متبادل کے طور پر پاکستان انڈر 19 کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، ولیمسن جنہیں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا وہ ٹورنامنٹ کے کراچی مرحلے کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔
سعد بیگ گزشتہ سیزن میں ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑی کے طور پر کراچی کنگز کا حصہ رہے اور حالیہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے خود کو ایک روشن مستقبل کا حامل نوجوان کھلاڑی ثابت کیا۔

Previous Post

نہری مسئلہ: صدر زرداری کی منظوری کا بولنے والے کیا وہاں سلیمانی ٹوپی پہن کر بیٹھے تھے؟ مراد علی شاہ

Next Post

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Next Post
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم