Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل سیزن 10: کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست

Web Desk by Web Desk
اپریل 13, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل سیزن 10: کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست

کراچی:پی ایس ایل سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے 237 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جیمز ونس کی جارحانہ بلے بازی اور 101 رنز نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنز نے12، ٹم سیفرٹ32رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹ گئے اور عرفات منہاس 10رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ عباس آفریدی 9 اور عرفان خان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 جبکہ اسامہ میر اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب ملتان سلطان کی جانب سے اوپنر بیٹرمحمد رضوان اور شائی ہوپ کی شراکت داری میں 55رنز بنے، شائی ہوپ 8رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کا کیچ ٹم سیفرٹ نے کیا جبکہ عثمان خان نے 19، کامران غلام نے36رنز بنائے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63گیندوں پر 105رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے اور مائیکل بریسویل نے 36رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رپے.کراچی کنگز کی جانب حسن علی، خوشدل شاہ،عرفان خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز سکواڈ
ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملن، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی۔

ملتان سلطانز سکواڈ
محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولے، کرس جارڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز 13 بار آمنے سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 7 میچز ملتان سلطانز جبکہ 6 کراچی کنگز نے جیتے۔

Previous Post

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان

Next Post

وزیراعظم کا ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار

Next Post
وزیراعظم کا ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار

وزیراعظم کا ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم