Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Web Desk by Web Desk
اپریل 13, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔  راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صائم ایوب کے 50 اور حسین طلعت کے 35 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔بابر اعظم کو محمد عامر نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، محمد حارث 13 اور ٹام کوہلر کیڈمور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹز کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور محمد عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا تھا۔سعود شکیل نے 59 اور فن ایلن نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔حسن نواز 32 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رائلی روسو 21 اور کوشل مینڈس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، الزاری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پع پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پہلا میچ ہے ابتدائی 6 اوورز میں وکٹیں لینےکی کوشش کرینگے، ٹیم سے بہت امیدیں ہےکوشش کرینگے اچھا پرفارم کریں۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کیا تھا۔

Previous Post

نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید

Next Post

اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت کی کوششیں، پی ٹی آئی کی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹیاں تحلیل

Next Post
اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت کی کوششیں، پی ٹی آئی کی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹیاں تحلیل

اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت کی کوششیں، پی ٹی آئی کی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹیاں تحلیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم