Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آن لائن مالیاتی فراڈ، شہریوں کے بینک اکاؤنٹس خالی ہونے لگے

Web Desk by Web Desk
اپریل 13, 2025
in پاکستان
0
آن لائن مالیاتی فراڈ، شہریوں کے بینک اکاؤنٹس خالی ہونے لگے

ملک میں آن لائن مالیاتی فراڈ کی نئی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، جس میں جعلساز شہریوں کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کے لیے جعلی کالز کر رہے ہیں۔

یہ دھوکہ دہی عموماً ایک آٹومیٹڈ کال سے شروع ہوتی ہے جس میں ایک خاتون کی آواز سنائی دیتی ہے: ”السلام علیکم، یہ کال پی ٹی اے کی جانب سے ہے۔“ کال کے دوران دعویٰ کیا جاتا ہے کہ آپ کے نمبر پر شکایت موصول ہوئی ہے، جس کی تصدیق ہوچکی ہے، اور خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر فوری معلومات فراہم نہ کی گئیں تو آپ کے نام پر رجسٹرڈ تمام سم کارڈز دو گھنٹوں کے اندر بند کر دیے جائیں گے۔کال میں بینک کی خودکار کالز کی طرز پر آپ سے کہا جاتا ہے کہ ”9“ دبائیں۔ جیسے ہی آپ ”9“ پریس کرتے ہیں، فراڈیے آپ سے شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور دیگر حساس معلومات طلب کرتے ہیں، اور دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر تفصیلات فراہم نہ کی گئیں تو آپ کی فون سروس معطل کر دی جائے گی۔

یہ تمام کالز جعلی ہیں اور پی ٹی اے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ عوام کو سختی سے ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کال پر اپنی ذاتی یا مالی معلومات فراہم نہ کریں۔ ان جعلسازیوں کا مقصد لوگوں کے بینک اکاؤنٹس سے رقم چوری کرنا یا ان کی شناخت کو غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔حکام کے مطابق ایسی کال موصول ہوتے ہی فوری طور پر کال منقطع کریں، کسی بھی قسم کی ذاتی یا مالی معلومات ہرگز نہ دیں۔ واقعے کی رپورٹ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو دیں، اپنی حفاظت خود کریں اور دوسروں کو بھی ہوشیار رہنے کی تلقین کریں۔

Previous Post

تاجکستان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا

Next Post

صحرائی علاقوں میں تھوریم دھات کے 10 ہزار ٹن تک ذخائر کا انکشاف

Next Post
صحرائی علاقوں میں تھوریم دھات کے 10 ہزار ٹن تک ذخائر کا انکشاف

صحرائی علاقوں میں تھوریم دھات کے 10 ہزار ٹن تک ذخائر کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم