Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،وزیر داخلہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 13, 2025
in پاکستان
0
پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کے درمیان ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرنے والے وفد میں کانگریس کے ارکان جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری۔ قائمقام امریکی سفیر نیٹالی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کا پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون انہتائی ضروری ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔ انسداد دہشتگردی کیلئے انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جون میں مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس انسدادِ دہشتگردی میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔امریکی وفد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھر پور اجاگر کرنا ضروری ہے۔

Previous Post

نجی کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا

Next Post

نئے امریکی ٹیرف پر بات چیت کریں گے جوابی اقدام نہیں اٹھائیں گے، وزیرخزانہ

Next Post
نئے امریکی ٹیرف پر بات چیت کریں گے جوابی اقدام نہیں اٹھائیں گے، وزیرخزانہ

نئے امریکی ٹیرف پر بات چیت کریں گے جوابی اقدام نہیں اٹھائیں گے، وزیرخزانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم