Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، 6 بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید

Web Desk by Web Desk
اپریل 14, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، 6 بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم جاری ہیں، تازہ حملوں میں 6 سگے بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو غزہ کے علاقے دیر البلح میں بھوکے فلسطینیوں کو خوراک فراہم کرنے میں مصروف 6 سگے بھائی، جن کی عمریں 10 سے 34 سال کے درمیان تھیں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔شہید بیٹوں کے والد زکی ابو مہدی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے جنگ کے آغاز سے ہی ضرورت مندوں کی مدد کر رہے تھے اور ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی بچہ طبی امداد کی فراہمی میں خلل کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اسرائیلی بمباری میں کم از کم 37 فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 50 ہزار 944 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ حکومت کے میڈیا دفتر نے شہادتوں کی تازہ ترین تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر حملہ

اسرائیل نے ہفتے کو شمالی غزہ کے ال اہلی اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے اسپتال کے متعدد بلاک تباہ ہوگئے۔حملے کے باعث اسپتال میں زیر علاج مریض اور دیگرافراد اسپتال کی عمارت چھورڑنے پر مجبور ہوئے اور اب آس پاس کی گلیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کی اسرائیلی حملے کی مذمت

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے اسپتال پر بمباری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک جرم اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط، خصوصاً بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔اس کے علاوہ برطانیہ نے بھی اسپتال پر حملے کی مذمت کی۔

Previous Post

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

Next Post

عمران خان سے جیل میں امریکی پاکستانی شخص کی ملاقات کا انکشاف

Next Post
عمران خان سے جیل میں امریکی پاکستانی شخص کی ملاقات کا انکشاف

عمران خان سے جیل میں امریکی پاکستانی شخص کی ملاقات کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم