Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10میں پشاور زلمی کو ایک اور شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز سے ہرادیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل 10میں پشاور زلمی کو ایک اور شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز سے ہرادیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگ کھیلی، انہوں نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ان کے علاوہ کولن منرو 40 اور سلمان آغا 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے جوزف اور حسین طلعت نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔کپتان بابر اعظم ایک رن بناسکے، صائم ایوب نے 6 رنز بنائے، حسین طلعت نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 3، شاداب خان اور بین ڈوارشئیس نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اب 4 پوائنٹس ہوگئے ہیں جب کہ پشاور زلمی جیت کی منتظر ہے۔ پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی۔

Previous Post

صاحبزادہ فرحان کی ایک اور ٹی 20 سنچری، کرس گیل اور کوہلی کی صف میں آگئے

Next Post

اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم

Next Post
اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم

اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم