Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

Web Desk by Web Desk
اپریل 16, 2025
in کھیل
0
پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی کرکٹ ٹیم پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 2025 میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

منگل کو پنجاب کنگز نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ ملانپور میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16ویں اوور میں صرف 111 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے 112 رنز کا ہدف بظاہر کافی آسان لگ رہا تھا لیکن پنجاب کنگز کے بولرز نے اسے ناممکن بنا دیا۔112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز کے بولرز نے شاندار بولنگ کی اورکولکتہ نائٹ رائیڈرز کی پوری ٹیم کو 16 ویں اوور میں صرف 95 رنز پر ڈھیرکر دیا۔یوں پنجاب کنگز نے کم اسکور کرنے کے باوجود میچ 16 رنز سے جیت کر آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔111 رنز کا کامیابی سے دفاع کرنے کے بعد پنجاب کنگز آئی پی ایل کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ چنئی سپر کنگز کے پاس تھا جس نے 2009 میں پنجاب کے خلاف 116 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔کولکتہ کے خلاف تاریخی فتح میں پنجاب کنگز کی جانب سے لیگ اسپنر چاہل نے 4 اور فاسٹ بولر ماکور یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2025 میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں اس نے 4 میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پریتی زنٹا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پرموجود ہے۔

Previous Post

کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد

Next Post

میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی اسٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل

Next Post
میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی اسٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل

میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی اسٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم