Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان کا خونی ٹریک 2 ہزار جانیں نگل چکا، اسے ہائی وے بنانے جارہے ہیں: وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
اپریل 17, 2025
in پاکستان
0
بلوچستان کا خونی ٹریک 2 ہزار جانیں نگل چکا، اسے ہائی وے بنانے جارہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا اس خونی ٹریک کو ہائی وے بنانے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں جناح اسکوائر انڈرپاس کے سنگ بنیادکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے تنگ نظر ہیں،کراچی، قلات، خضدار اور کوئٹہ شاہراہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کریں گے۔وزیراعظم نےکہا کہ بلوچستان کی اس سڑک کو جسے خونی ٹریک بھی کہا جاتا ہے ، ہائی وے بنانے جارہے ہیں ، اس کی کوالٹی موٹر وے جیسی ہوگی ، 2 سال میں 300 ارب سے زائد کے تخمینے سے شاہراہ تعمیر ہوگی، بلوچستان کےعوام کو ایسا منصوبہ چاہیے تھا جو تمام اقوام کےدل کی آواز ہو، این ایف سی میں بھی بلوچستان کاکوٹا ڈبل کردیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور مسلح افواج کا وژن ہے ، ٹیم ورک سے ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے، اب ہم ترقی و خوش حالی کے سفر پر گامزن ہیں، بہترین کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہتری آئی، پاکستان کی تکمیل تمام اکائیوں سے ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں توسیع و تزین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں، ٹریفک کےبہاؤ میں بہتری آچکی ہے، بہترین اقدامات کے لیے محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے اور یہ رقم بلوچستان کی اہم شاہراہ این 25 کو دو رویہ کرنے میں استعمال کی جائے گی۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

Next Post

مالی سال 26-2025کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

Next Post
مالی سال 26-2025کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

مالی سال 26-2025کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم