Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک کےکرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ ہوگیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 17, 2025
in پاکستان, تجارت
0
ملک کےکرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ ہوگیا

ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ترسیلات زر میں اضافے سے مارچ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 19 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ مالی سال کے 9 ماہ میں 1ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔مارچ 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 36کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے سرپلس تھا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ریکارڈ ماہانہ ورکرز ترسیلات سے مارچ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ 1ارب 19 کروڑ ڈالر پر پہنچاہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار ترسیلات زر 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئیں.واضح رہےکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرگیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا جس نے پہلی بار اس حد کو عبور کیا ہے۔ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنےکی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان نے مارچ میں دنیا سے 2 فیصد کم 4 ارب 94 کروڑ ڈالر کا سامان خریدا اور دنیا کو 6 فیصد زائد 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کا سامان بیچ کر ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 11 فیصد کم کیا ہے۔

بیرونی ادائیگیوں کے مسئلے کے حل کے لیے ملکی درآمدات کو قابو میں رکھا گیا تھا، لیکن اس سال درآمدات 11 فیصد بڑھنے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ سرپلس ہے، جس کی ایک وجہ برآمدات کا 8 فیصد بڑھنا بھی ہے۔مالی سال کے 9 ماہ میں ورکر ترسیلا 33 ارب ڈالر رہی ہیں جو ایک سال میں ایک تہائی فیصد بڑھی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 مہینوں کی ادائیگیوں کے بعد بھی ایک ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس ہے، جوگئے مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 65 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

Previous Post

ملک میں فی تولہ سونا ساڑھے 3 لاکھ روپےکا ہوگیا

Next Post

شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف

Next Post
شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف

شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم