Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایف بی آر میں جو اچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا، اچھا کام نہ کرنیوالے کو سزا ملے گی، وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
اپریل 19, 2025
in پاکستان
0
ایف بی آر میں جو اچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا، اچھا کام نہ کرنیوالے کو سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جو اچھا کام نہیں کرے گا اسے سزا ملے گی۔

اسلام آباد میں ایف بی آر پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کے سارے آپریشنز کو ڈیجیٹائز کرنا ہے مگر یہ منزل اب بھی دور ہے، ڈیجیٹائزیشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا بھی موثر استعمال نہیں کیا گيا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس ٹربیونلز میں بھی جو کچھ ہورہا تھا وہ بہت پریشان کن تھا، ایف بی آر کی استعداد بڑھانی ہے، جو افسر اچھا کام نہيں کرے گا سزا پائے گا اور جو اچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر کو موجودہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں تقریباً 700 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا سامنا ہے، صرف مارچ کے مہینے کا شارٹ فال 100 ارب روپے کے قریب ہے۔ وزیراعظم نے آئی ٹی برآمدات میں 2 ارب ڈالرز سے زائد اضافے کا خیر مقدم کرتےہوئےکہا کہ آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت فراہمی سے برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہ آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہيں، یہ اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔

Previous Post

تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی

Next Post

پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں: شیرافضل مروت

Next Post
پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں: شیرافضل مروت

پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں: شیرافضل مروت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم