Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نہروں کے مسئلے پر حکومت گراسکتے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ نے خبر دار کر دیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 23, 2025
in پاکستان
0
نہروں کے مسئلے پر حکومت گراسکتے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ نے خبر دار کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےنہروں کےمسئلے پر وفاق کو خبردار کیا ہے کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن گراسکتے ہیں، سندھ کے لوگ اب ایک چیز پر راضی ہوں گے کہ اس منصوبے کو ختم کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے نہروں کے معاملے کو بہت خراب کردیا ، ہمیں اس مقام پر نہ لے کر جائیں کہ ایسا فیصلہ ہو جس سے سب کا نقصان ہو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس دلیل موجود ہےکہ یہ منصوبہ ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ،وفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ بے چینی ختم ہو۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس منصوبے پر ابھی کام نہیں چل رہا، سندھ حکومت اس کو رکوانے میں کامیاب ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن گراسکتے ہیں، سندھ کے لوگ اب ایک چیز پر راضی ہوں گے کہ اس منصوبے کو ختم کیا جائے۔اس سےقبل ایک پریس کانفرنس میں بھی وزیراعلیٰ سندھ نے واضح اعلان کیا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی قیمت پر نہریں نہیں بننے دیں گی۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کینالز کے خلاف مظاہرے کرتی جماعتوں سے کہا کہ آپ کے احتجاج کی حمایت کرتا ہوں ، لیکن لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کریں،مظاہرین یہ بھی دیکھیں کہ کہیں وہ کسی کے ہاتھوں میں کھیل تو نہیں رہے، احتجاج کریں لیکن سڑکیں بند نہ کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے نہروں کے معاملے پر مسلسل تیسرے روز وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے فون پر رابطہ کیا۔شرجیل میمن نے بتایا کہ راناثنااللہ نے اس معاملے پر سنجیدگی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف یہ معاملہ بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ وزیراعظم سندھ کے عوام کےخدشات دور کریں۔انہوں نے کہا ایک طرف (ن) لیگ کے سنجیدہ لوگوں سے بات جاری ہے اور دوسری طرف کچھ وزرا الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں، شاید پنجاب حکومت یہ چاہتی ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے بھی ویسے ہی بیانات آئیں اور نتیجے میں وفاقی حکومت متاثر ہو۔

Previous Post

نہتے افراد پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، فالس فلیگ ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے: جلیل عباس جیلانی

Next Post

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے

Next Post
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم