Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10: زلمی کی لاہور قلندرز کیخلاف جیت، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم ٹاپ پر ہے؟

Web Desk by Web Desk
اپریل 25, 2025
in موسم
0
پی ایس ایل 10: زلمی کی لاہور قلندرز کیخلاف جیت، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم ٹاپ پر ہے؟

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔

جمعرات کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ زلمی کے کپتان بابر اعظم نے سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ بابر اعظم 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

یوں زلمی نے قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں مسلسل کامیابی حاصل کرکے 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جس میں 3 میں کامیابی اور 2 میں اسے شکست ہوئی، وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز اور پشاور زلمی 5، 5 میچز کھیل کر 2،2 کامیابیوں کے ساتھ 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے ایک میں کامیابی ملی جبکہ 2 میں اسے شکست ہوئی۔ کوئٹہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ملتان سلطانز 5 میچز میں صرف ایک میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔واضح رہے کہ ٹاپ 4 ٹیمیں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

Previous Post

سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے

Next Post

پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے

Next Post
پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے

پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم