Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی عوام اور میڈیا کا ڈر، ارشد ندیم کو بھارت آنیکی دعوت دیکر نیرج چوپڑا صفائیاں دینے لگے

Web Desk by Web Desk
اپریل 25, 2025
in بین الاقوامی
0
بھارتی عوام اور میڈیا کا ڈر، ارشد ندیم کو بھارت آنیکی دعوت دیکر نیرج چوپڑا صفائیاں دینے لگے

بھارت میں تنقید سے بچنے کیلئے بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے۔

نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو بنگلورو جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود مدعو کیا تھا تاہم 2 روز قبل اولمپیئن ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔تاہم اب پہلگام واقعہ کے بعد نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے۔نیرج چوپڑا نے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے پہلگام واقعہ کی مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعے سے بہت پہلے دی گئی تھی، میں اپنے الفاظ پر قائم رہنے والا شخص ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو دعوت دینے کے فیصلے پر بہت کچھ کہا جا رہا ہے، اس حوالے سے بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا تاہم ارشد ندیم کو دعوت ایک ایتھلیٹ کی دوسرے ایتھلیٹ کو دعوت تھی ،یہ دعوت نامہ اس سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا۔نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ این سی کلاسیک کیلئے بہترین جیولین تھرورز کو مدعو کرنا تھا، تمام ایتھلیٹس کو دعوت نامے پیر کو حملے سے2 روز قبل بھیجے گیے، 48گھنٹوں میں جو کچھ ہوا اس کے بعد ارشد ندیم کی این سی کلاسیک میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک اور اس کا مفاد سب سے پہلے ہے، میری ہمدردیاں ان سب کے ساتھ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا۔

یاد رہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک 22 مئی سے بنگلورو میں شیڈولڈ ہے اور ارشد ندیم پہلے ہی ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا شیڈول طے کرچکے ہیں۔ارشدندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔

Previous Post

ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار ذہنی صحت کے مسائل کا شکار، کرکٹ سے بریک لے لی

Next Post

سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

Next Post
سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم