Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت کے بے بنیاد الزامات کا کوئی جواز نہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی: صدر پاکستان

Web Desk by Web Desk
اپریل 25, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
بھارت کے بے بنیاد الزامات کا کوئی جواز نہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی: صدر پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی، کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی، وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی بریف کیا اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے جوابی اقدامات سے صدر کو آگاہ کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا اور کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں۔

واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور بھارت سے ہرقسم کی تجارت بند، پانی روکا تو جنگی اقدام سمجھا جائیگا: قومی سلامتی کمیٹی
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلَّهِ ناقابل تسخیر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی آب جارحیت اور دیگ اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی زمینی تجارت فوری طور پر بند کرنے اور بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی عائد کی تھی۔

اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان میں موجود بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔

Previous Post

30 سال کی سروس کے بعد بس ڈرائیور ایک غلطی سے 84 ہزار ڈالر کی پینشن سے محروم ہوگیا

Next Post

لاہور میں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی

Next Post
لاہور میں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی

لاہور میں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم