Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

Web Desk by Web Desk
اپریل 26, 2025
in موسم
0
کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ملنے کو یہ انجری 15 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی۔ اگرچہ ایڈم ملنے ٹیم کے ساتھ رہ کر صحتیابی کی امید کررہے تھے لیکن طبی معائنے کے بعد تصدیق ہو گئی کہ وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے ایڈم ملنے کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ملنے نے انجری سے قبل کراچی کنگز کے 2 میچز میں حصہ لیا تھا۔

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دیدی

کراچی کنگز نے ملنے کی جگہ نوجوان کھلاڑی سعد بیگ کو اس سیزن کیلئے مستقل طورپر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ وہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دی۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Previous Post

بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے

Next Post

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دیدی

Next Post
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم