Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون‘، بلاول کا مودی سرکار کو دوٹوک پیغام

Web Desk by Web Desk
اپریل 26, 2025
in پاکستان
0
’دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون‘، بلاول کا مودی سرکار کو دوٹوک پیغام

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دلی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سن لے دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، ہماری فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا توبھارت نے پاکستان پر الزام لگادیا۔بلاول نے کہا کہ مودی کی دریائے سندھ کے حوالے سے کوششیں ناکام کروائیں گے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو کوئی نہیں مانےگا، سندھ کےدریا کےوارث ہم ہیں اور ہم اس کا تحفظ کریں گے۔

کینالز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے طے کرلیا ہے کہ نئی کینال عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بنے گی۔بلاول کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیرکینال نہیں بن سکتے، طے ہوگیا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیرکوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جولائی سےکینالز منصوبے پر ہمارا اعتراض ہے، جن منصوبوں پر اتفاق رائےنہیں ہوگا وہ منصوبہ واپس متعلقہ ادارے کو بھیجا جائےگا۔

Previous Post

پہلگام حملے کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی حکومت پر تنقید، 5 اہم سوالات پوچھ لیے

Next Post

9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا

Next Post
9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا

9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم