Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک ہوگئے، 2 اہلکار شہید

Web Desk by Web Desk
اپریل 27, 2025
in پاکستان
0
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک ہوگئے، 2 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دھرتی کے دو بہادر سپوت لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 28 سال کے لانس نائیک عثمان مہمند شہید کا تعلق چارسدہ سے ہے جب کہ 26 سال کے سپاہی عمران خان کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔تیسری جھڑپ جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں ہوئی جہاں پاک فوج کے جوانوں نے 3 خوارج کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُر عزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Previous Post

کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

Next Post

فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے، اگر وہ اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ انکا فیصلہ ہے: شیخ وقاص

Next Post
فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے، اگر وہ اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ انکا فیصلہ ہے: شیخ وقاص

فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے، اگر وہ اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ انکا فیصلہ ہے: شیخ وقاص

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم