Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی: موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

Web Desk by Web Desk
اپریل 27, 2025
in پاکستان
0
کراچی: موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

کراچی میں سول اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

پولس حکام کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار کو عید گاہ پولیس نے گرفتارکیا، گرفتار پولیس اہلکار تھانہ گارڈن میں تعینات تھا اور کچھ عرصہ قبل پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔گرفتار پولیس اہلکار نے ستمبر 2024 میں تھانہ عید گاہ کی حدود سے 125 موٹرسائیکل چوری کی تھیں، گرفتار پولیس اہلکار نے موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ تھانہ عید گاہ میں ہی درج تھا، ملزم پولیس اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا، مزید تفتیش کے لیے ملزم کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر کارروائیوں میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت سلمان اسحاق اور زین کے ناموں سے ہوئی، ملزم زین نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ماہ رمضان میں کولڈ ڈرنک ڈپو میں ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان دو موبائل فون اور ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ ملزم سلمان اسحاق خاتون کا موبائل فون چوری کرنے میں ملوث ہے۔

Previous Post

پہلگام واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی ناکام کوشش

Next Post

ملزمان کی بروقت شناخت کےلئے ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

Next Post
ملزمان کی بروقت شناخت کےلئے ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

ملزمان کی بروقت شناخت کےلئے ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم