Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چائنہ فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے: عظمیٰ بخاری

Web Desk by Web Desk
اپریل 27, 2025
in پاکستان, شوبز
0
چائنہ فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں چائنہ فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے چائنہ فلم فیسٹیول میں شرکت کی، چینی قونصل جنرل مسٹر ژاﺅ شرین نے وزیر اطلاعات پنجاب کو خوش آمدید کہا۔چائنہ فلم فیسٹیول میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی اور چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل رضی احمد نے بھی شرکت کی۔عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی پاکستان کے دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری میں شراکت داری قابل تحسین ہے، پاکستان اور چین ملکر چاہیں تو مشترکہ طور پر فلم اور کلچر کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کر سکتے ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے ریوائیول کےلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، حکومت دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی ترقی کرتے دیکھنا چاہتی ہے، فلم انڈسٹری کےلئے گرانٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کلچر کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار ہے، پاکستان اور چین ملکر فیچر فلمیں اور اینیمیشن فلمیں بنا سکتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ لاہور اور بیجنگ میں نئے ٹیلنٹ، اداکاروں، پروڈیوسرز اور تکنیکی ماہرین کی مشترکہ ورکشاپس کا انعقاد کریں گے، لاہور اور شنگھائی میں مشترکہ فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، دونوں ملکوں کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

Previous Post

بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی: طلال چوہدری

Next Post

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دیدی

Next Post
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم