Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کینیڈا انتخابات: مسلم ووٹرز کی جانب سے تمام جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مباحثے کا انعقاد

Web Desk by Web Desk
اپریل 28, 2025
in بین الاقوامی
0
کینیڈا انتخابات: مسلم ووٹرز کی جانب سے تمام جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مباحثے کا انعقاد

کینیڈا کے مسلمان ووٹرز کی تنظیموں نے آج ہونے والے انتخابات کے لیے تمام جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مباحثے کا انعقاد کیا مگر کنزرویٹو امیدوار مباحثے میں شریک نہ ہوۓ۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے مسلمان ووٹرز کی تنظیموں نے باہمی اشتراک سے اپنے شہر ملٹن اور نواحی علاقوں میں کینیڈین پارلیمنٹ کے لیے تمام پارٹیوں سے وابستہ انتخابی امیدواروں کو ایک مباحثے کے لیے مدعوکیا۔مسلم ایڈوائزری کونسل آف کینیڈا کے زیراہتمام ہونے والے اس مباحثے میں شریک ہر امیدوار کو اپنا موقف بیان کرنے اور اسی طرح کیے جانے والے سوال کا باری باری جواب دینے کے لیے 2 منٹ کا وقت دیا گیا۔
کینیڈا انتخابات: سرکاری نوکری یا پارلیمنٹ؟ چھٹی لیکر الیکشن لڑنے والے پاکستانی امیدوار کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

اس ڈبیٹ میں لبرل پارٹی اور این ڈی پی کے 2، 2 امیدوار جبکہ ایک آزاد امیدوار نے شرکت کی، امیدواروں نے اپنا موقف بیان کیا اور غزہ سمیت مختلف موضوعات پر متعدد سوالات کے جواب بھی دیےتاہم کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کا کوئی انتخابی امیدوار شریک نہیں ہوا۔ اس مباحثہ میں کینیڈین سکھ جگ میت سنگھ کی قیادت میں سرگرم پارٹی این ڈی پی کے دونوں امیدواروں نے پارٹی کا منشور دہراتے ہوئے عام کینیڈین شہری کی بہتری کے بارے میں بات کی جبکہ ایک آزاد مسلم امیدوار نے کسی بھی سیاسی پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرنے کی بجائے آزاد امیدوار اس لیے ہیں کہ وہ سیاسی وفاداریوں کی پابندیوں میں الجھے بغیر اپنا موقف بیان کرسکیں۔لبرل پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور الیکشن میں انتخابی امیدوارایڈم نے غزہ کے بارے میں سوال کے جواب میں اسے انسانی المیہ اور ظلم قرار دیا۔ایک اور انتخابی حلقے سے لبرل پارٹی کی امیدوار خاتون وکیل کرسٹینا نے بھی اپنے حلقے میں پاکستانی اور دیگر مسلمان ووٹرز کو اپنے حلقے کا اثاثہ قرار دیا۔اس مباحثہ کا انتظام کرنے والی تنظیم کے رکن نے بتایا کہ اس مباحثہ کا مقصد مقامی مسائل کو سامنے لانا، اسلاموفوبیا کو ہائی لائٹ کرنا اورپاکستانی کمیونٹی اور ان کے لواحقین کو کینڈین ویزا کے حصول میں درخواست کی پروسیسنگ دبئی اور دہلی کی بجائے اسلام آباد میں انتظامات کرانا مقصود ہے۔

Previous Post

لندن میراتھن 2025 میں 40 سے زائد پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی رنرز کی شرکت

Next Post

پہلگام حملہ: سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھر میں گھسے کیسے؟ انٹیلیجنس ناکامی پر یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ کا سوال

Next Post

پہلگام حملہ: سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھر میں گھسے کیسے؟ انٹیلیجنس ناکامی پر یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ کا سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم