Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کینیڈا انتخابات: سرکاری نوکری یا پارلیمنٹ؟ چھٹی لیکر الیکشن لڑنے والے پاکستانی امیدوار کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

Web Desk by Web Desk
اپریل 28, 2025
in بین الاقوامی
0
کینیڈا انتخابات: سرکاری نوکری یا پارلیمنٹ؟ چھٹی لیکر الیکشن لڑنے والے پاکستانی امیدوار کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

کینیڈا میں آج ہونے والے عام انتخابات میں سرکاری نوکری کرنے والے ایک پاکستانی نژاد امیدوار رانا اسلم بھی حصہ لے رہے ہیں۔

کینیڈا میں آج عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور انتخابات میں حصہ لینے والے ایک منفرد پاکستانی نژاد امیدوار رانا اسلم کی ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ وہ اسی ہملٹن شہر میں انجینئر کے طور پر سرکاری ملازم بھی ہیں اور چھٹی لے کر قوائد کے مطابق الیکشن لڑ رہے ہیں۔رانا اسلم کا کہنا ہے کہ ہ وہ اپنی سرکاری نوکری سے ایک دن کی چھٹی لے کر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اگر وہ جیت گئے تو ملازمت کو خیرباد کہیں گے نہیں تو اگلے دن نوکری پر واپس چلے جائیں گے۔کینیڈا کے شہر ہملٹن کے حلقہ انتخاب سے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے ٹکٹ یافتہ پاکستانی نژاد امیدوار رانا اسلم کی حمایت کے لیے لبرل پارٹی کے قائد مارک کارتی دو مرتبہ ہملٹن کا دورہ کر چکے ہیں۔

پاکستان میں اپنے آبائی شہر ملتان سے نقل مکانی کرکے 2003 میں کینیڈین شہر ہملٹن میں آباد ہونے والے رانا اسلم نے 2010 میں لبرل پارٹی کی ممبرشپ حاصل کی اور مختلف پارٹی عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ کینیڈا میں ایک بار پھر طالب علم بن کر اپنی تعلیم مکمل کرتے ہوئے فیملی کی ذمہ داریاں بھی ادا کی ہیں، وہ اب ہملٹن کے نسبتاً غریب اور مسائل کے شکار حلقے سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے حلقے میں پاکستانی کینیڈین ووٹرز کی تعداد برائے نام ہے لیکن انہیں اپنے انتہائی مخلص پاکستانی دوستوں کا انتہائی سرگرم تعاون اور حمایت حاصل ہے اور دیگر اقلیتوں نے بھی ان کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

Previous Post

فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21کروڑ روپے کا جھٹکا

Next Post

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا توگھس کر ماریں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

Next Post
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا توگھس کر ماریں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا توگھس کر ماریں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم