Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

روس نے یوکرین کے ساتھ تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 28, 2025
in بین الاقوامی
0
روس نے یوکرین کے ساتھ تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اگلے ہفتے یوم فتح کے موقع پر یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا حکم دے دیا ہےیوم فتح سوویت یونین کی جرمنی پر دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کا موقع ہے۔

روس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر غورکرتے ہوئے کی گئی ہے، جو 8 مئی کی آدھی رات سے شروع ہو کر 11 مئی کی آدھی رات تک جاری رہے گی۔ اس دوران تمام فوجی کارروائیاں معطل رہیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ روس کا ماننا ہے کہ یوکرینی فریق کو بھی اس مثال کی پیروی کرنی چاہیےاگر یوکرین کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو روسی مسلح افواج مناسب اور مؤثر جواب دیں گی۔روسی حکام کا کہنا تھا کہ وہ بغیر کسی پیشگی شرط کے امن مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کرتا ہے تاکہ یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کیا جا سکے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری بات چیت کی جا سکے۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سابیہا نے روس سے فوری جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کیا۔یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سابیہا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھاکہ8 مئی کا انتظار کیوں کریں؟ اگر اب جنگ بندی ہو سکتی ہے اور کم از کم 30 دن تک جاری رہ سکتی ہے تو یہ حقیقت میں ہوگی، صرف ایک پریڈ کے لیے نہیں۔یوکرین ایک پائیدار، دیرپا اور مکمل جنگ بندی کی حمایت کے لیے تیار ہے اور ہم یہی مسلسل تجویز کر رہے ہیں۔

Previous Post

سپارکو کی ذوالقعدہ کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی

Next Post

پاکستانی مصنوعات کو امریکی ٹیرف سے بچانے کی کوششیں تیز

Next Post
پاکستانی مصنوعات کو امریکی ٹیرف سے بچانے کی کوششیں تیز

پاکستانی مصنوعات کو امریکی ٹیرف سے بچانے کی کوششیں تیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم