Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چائے کی آفر برقرار ، الزامات کا وجود نہیں، جہاں ضرورت ہو جواب دیتے ہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر

Web Desk by Web Desk
اپریل 29, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
چائے کی آفر برقرار ، الزامات کا وجود نہیں، جہاں ضرورت ہو جواب دیتے ہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ انگلیاں اٹھانے والوں کو حکو مت اچھے طریقے سے جواب دے رہی ہے۔جہاں جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہے وہاں جواب بھی دیتے ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ الزامات کا کوئی وجود نہیں تو ان کا جواب دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔پاکستان کے عوام اپنے اداروں سے محبت کرتے ہیں ۔چائے کی آفر بالکل برقرار ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ عوام اورمیڈیا بڑے اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اور میڈیا اپنی فوج اورا داروں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ٹٹ فار ٹیٹ صورتحال بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔پاک بھارت ڈی جی ایم اوز سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملٹری ٹو ملٹری جومیکنزم ہے اسی کے تحت پاکستان اور بھارتی ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوا ہے۔ ڈی جی ایم اوایک پرانا میکنزم ہے۔ میکنزم کے تحت جیسے بھی حالات ہورابطہ جاری رہتا ہے۔ ایک معاہدہ تھا جس کے تحت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ کیا گیا، کوئی ایمرجینسی یا کوئی نئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی جس وجہ سے رابطہ ہوا۔ یہ نہیں کہوں گا کسی دباوَ کے تحت یہ بات کی گئی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا معاہدہ 2003 میں ری نیو ہوا تھا۔ 2014 تک معاہدے پر بھر پور عمل کیا گیا تاہم 2014ء سے 2021ء تک ایل او سی پر فائرنگ کے واقعات زیادہ ہیں۔خیال رہے کہ آج پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں ڈی جی ایم اوز کے درمیان اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی خدشات اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے جبکہ تمام سیکٹروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

Previous Post

سی ایس ایس امتحان 2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

Next Post

بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچرکا جواب دینے کیلئے سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا گیا

Next Post
بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچرکا جواب دینے کیلئے سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا گیا

بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچرکا جواب دینے کیلئے سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم