Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انضمام کے بعد ضم اضلاع کا حصہ خیبرپختونخوا کا قانونی و آئینی حق ہے: بیرسٹر سیف

Web Desk by Web Desk
اپریل 29, 2025
in پاکستان
0
انضمام کے بعد ضم اضلاع کا حصہ خیبرپختونخوا کا قانونی و آئینی حق ہے: بیرسٹر سیف

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کا حصہ صوبے کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی سی آئی میں صوبے کے حقوق کا کامیابی سے دفاع کیا، نیٹ ہائیڈل اور این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کا قانونی اور آئینی حق ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے دونوں ایشوز پر کونسل کو اعتماد میں لیا ہے، وفاق کو دونوں ایشوز پر خط لکھے گئے، جواب تاحال موصول نہیں ہوا، اگلے سی سی آئی اجلاس میں دونوں معاملات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ انضمام کے بعد ضم اضلاع کا حصہ خیبرپختونخوا کا قانونی و آئینی حق ہے، وفاق نے غیرقانونی اور غیرآئینی طور پر ضم اضلاع کا حصہ اپنے پاس رکھا، ضم اضلاع کی ترقی خیبرپختونخوا کی اولین ترجیح ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ضم اضلاع میں ترقی کا جال بچھا کر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، وفاق اگر دہشت گردی کے معاملے میں سنجیدہ ہے تو ضم اضلاع کے فنڈز فوری جاری کرے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی صرف صوبے یا ضم اضلاع کا مسئلہ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، وفاق ضم اضلاع کے معاملے میں سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔

Previous Post

علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے: پاکستانی قونصلر جواد اجمل

Next Post

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرایا

Next Post
پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرایا

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم