Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

24 سے 36 گھنٹے اہم، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: عطا تارڑ

Web Desk by Web Desk
اپریل 30, 2025
in پاکستان
0
24 سے 36 گھنٹے اہم، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستنداطلاعات ہیں بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کاارادہ رکھتا ہے، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی پر یقینی اور فیصلہ کن کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتاہے، بھارت کے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جنگ سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی، بھارت کی کسی قسم کی کارروائی کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر پاکستان پر حملے کی کوشش کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

Previous Post

پنجاب پولیس کی 139 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی,نوٹیفکیشن جاری

Next Post

کمشنر کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

Next Post
کمشنر کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

کمشنر کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم