Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پیمرا کے سوشل میڈیا رولز مکمل طور پر مذاق :ہائیکورٹ

Web Desk by Web Desk
اپریل 30, 2025
in پاکستان
0
پیمرا کے سوشل میڈیا رولز مکمل طور پر مذاق :ہائیکورٹ

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں زیر حراست ملزموں کے انٹرویوز اورقصور ڈانس پارٹی ملزموں کی ویڈیو وائرل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیا باجوہ نے اینکر حماد اسلم اور تہمینہ شیخ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ڈیجیٹل میڈیا سے مواد ہٹانے کے ازخود اختیار بارے پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے وفاقی حکومت سے مواد ہٹانے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے 13 مئی کو دلائل طلب کرلئے ۔ وشال شاکر کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے حماد اسلم اور تہمینہ شیخ کے جواب کو فائل کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے قصور ڈانس پارٹی ملزموں کی ویڈیو وائرل کرنے والے کو تحریری معافی نامہ جمع کروانے کا حکم دیدیا،

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے قصور واقعہ پر ہائی پاور کمیٹی بنائے جانے پر توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جا رہی ہے ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پیمرا کے بنائے گئے سوشل میڈیا رولز مکمل طور پر مذاق ہیں،پہلے تو آپ سوشل میڈیا کمپنیوں کے دفتر کھولیں، آپ نے سوشل میڈیا رولز میں لکھا کہ سوشل میڈیا گائیڈ لائنز اور سوشل میڈیا رولز ٹکرائیں گے تو رولز غالب رہیں گے ،

ٹویٹر کی گائیڈ لائنز پر پیمرا کے سوشل میڈیا رولز کیسے غالب آئیں گے ؟ آپ کیسے ٹویٹر سے مواد حذف کروائیں گے ؟ وکیل پیمرا نے موقف اپنایا کہ پیمراکے پاس شکایت آئے گی تو پیمرا اس مواد کو ختم کروانے کیلئے آگے کارروائی کریگا،اگر متنازعہ مواد پیکا ایکٹ کی زد میں آیا تو سوشل میڈیا رولز کے تحت اس مواد کو ہٹوایا جائے گا۔

Previous Post

دل کے مریض بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنابھارت کا غیر انسانی اقدام :گورنر سلیم حیدر

Next Post

ڈار کے امارات ،کویت،بحرین ہنگری کے وزراخارجہ سے رابطے

Next Post
ڈار کے امارات ،کویت،بحرین ہنگری کے وزراخارجہ سے رابطے

ڈار کے امارات ،کویت،بحرین ہنگری کے وزراخارجہ سے رابطے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم